چاند نظر آگیا، پاکستان میں رمضان کا آغاز

پشاور (بیورورپورٹ) چاند نظر آگیا ، پاکستان میں رمضان کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متعدد شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کیا گیا۔

عراق، عمان، ترکیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا ،آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان ،بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس میں بھی جمعرات کو پہلاروزہ ہوگا۔