افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے بھارت کیساتھ جنگ کا امکان موجود ہے ، افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے۔

فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارت، کابل و دہشتگرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی ، داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہ موجود ہیں، پاکستان میں حملے طالبان و بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ،افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے،بھارت کےساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے،ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔