پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں تمام سڑکیں بحال،ٹریفک رواں دواں،صوبائی حکومت نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
سڑکوں کی بندش کےخلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی ، ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا نے کہا ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی نے سڑکیں کھولنے کیلئے احکامات جاری کیے، پولیس کو حکم دیاقانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے،تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئیں،وکیل درخواست گزار نے کہا سڑک کی بندش سے خاتون کی جان گئی، مقدمہ درج کرایا جائے، ہائیکورٹ نے کہاعدالت کے سامنے ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، آ جائے تو احکامات دیں گے۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے پشاور میں ٹریفک نظام بہت خراب ، کبھی وکلا، کبھی تاجر تو کبھی کوئی اور خیبر روڈ بند کرتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ٹریفک ماسٹر پلان بن رہا ، سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے،جج نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں دیں تب لوگ قانون پر عملدرآمد کریں گے،پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع ہونے پر سڑکوں کی بندش درخواست نمٹا دی۔
عدالتی حکم پرکے پی میں تمام سڑکیں بحال،پورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع



















