مری کےلئے اربوں کاتاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج ،قطار کاخاتمہ، مدد دہلیز پر پہنچائیں گے،مریم نواز


لاہور: (وقائع نگار) مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کےلئے اربوں کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دےدی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم،قائد ن لیگ نوازشریف کی صدارت اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کانیا جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں کی منظوری دےدی، کوٹلی ستیاں میں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج ، ریزارٹ قائم ہوگا ، کوٹلی ستیاں میں پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سینٹر بنے گا،سیاحوں کےلئے سکائی گلاس برج بنایا جائے گا۔

اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیاپتریاٹہ چیئر لفٹ کی مرمت و اپ گریڈیشن کی جائے گی، بھوربن میں 50 بیڈ کاہسپتال بنے گا ،بس سٹینڈ کے ساتھ ہسپتال کےلئے واٹر سپلائی سکیم مکمل کی جائے گی، اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کی اسلام آباد ائیرپورٹ سے مظفرآباد تک توسیع پر اتفاق ،مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال ،تاریخی و ثقافتی عمارتوں کے تحفظ کےلئے الگ شعبہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہادعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی و استحکام لےکر آئے،اہل وطن سحر،افطار ،تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں،دسترخوان ضرورت مند افراد کےلئے کھلے رکھیں،ماہ مقدس صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے ،سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے۔

مریم نواز نے کہارمضان نگہبان کارڈ کے تحت40 لاکھ خاندانوں کو10،10 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں، صوبے بھر میں راشن کےلئے قطاروں کا خاتمہ کردیا، ریاست مدد نادار افراد کو دہلیز پر پہنچائے گی،147اضلاع میں 300 سے زائد دسترخوان میں سحری و افطاری کا اہتمام ،پنجاب بھر کے سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا ۔

علاوہ ازیں رمضان کی آمد پرپنجاب کا قریہ قریہ شہر شہر سجا دیا گیا،ہر بڑی شاہراہ، مارکیٹ ،چوراہوں پر چراغاں ،” رمضان نگہبان “ کے نیون سائن جگمگا اٹھے،نگہبان رمضان بازار اور نگہباں دسترخوان میں روشن آرائشی محرابیں عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔