کراچی ،گیس بھر نے سے دھماکہ،رہائشی عمارت زمین بوس،16افراد جاں بحق


کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کراچی میںگیس بھر نے سے دھماکہ،رہائشی عمارت زمین بوس،بچوں سمیت 16افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گلی نمبر5کے قریب آغا خان سکول کے علاقے میں پیش آیا،گیس لیک ہونے سے دھماکہ سحری کے وقت ہوا،تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لاشوں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس سلنڈر لیک ہونا دھماکے کی وجہ بنا، شدت اتنی زیادہ تھی آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،مزید افراد ملبے دبے ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں،بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، صوبائی حکومت انکوائری کرکے ایسے واقعات کے سدباب کی کوشش کرے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیکر فوری رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ د اروں کے تعین کاحکم دےدیا۔