اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرول بم تیار،100روپے لٹر سے زائد اضافہ متوقع،حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کردیا،آئندہ ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے لٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا آئی ایم ایف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کے اظہار پر حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی ، پی ایس ڈی پی کی رقم مزید استعمال کی گئی تو اضافہ کم ہو سکتا ہے،وفاقی حکومت صوبوں کی مشاورت سے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔
پٹرول بم تیار،100روپے لٹر سے زائد اضافہ متوقع،حکومت کی IMFکو یقین دہانی



















