خیرپورمیں بچوں میں منکی پاکس کی تصدیق

خیرپور (مشرق نیوز) سندھ کے ضلع خیرپورمیں بچوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے 3 بچوں میں منکی پوکس مرض کی تصدیق کر دی۔

حکام کے مطابق متاثرہ 9 بچوں کے نمونے نجی لیبارٹری اور سندھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے، 9 میں سے 3 بچوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس کا مرض ایک سے دوسرے بچوں میں بآسانی منتقل ہوتا ہے، ضلع خیرپور میں مرض سے مزید بچوں میں منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ہے۔