سانحہ پمز،ناکافی اقدامات بچوں کی اموات کاسبب،انکوائری رپورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سانحہ پمز،ناکافی اقدامات بچوں کی اموات کاسبب،انکوائری رپورٹ نے نااہلی کو بے نقاب کردیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا سبب برقی خرابی ،اے سی نمبر 2کی بجلی کی سپلائی کیبل سے آگ لگنے کا قوی امکان ہے، تخریب کاری یا آئیسکو فالٹ کے شواہد نہیں ملے ، آکسیجن لیکیج یا انکیوبیٹر سے آگ لگنے کا بھی ثبوت نہیں ملا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا آگ لگنے کے بعد فرنٹ لائن عملے نے ابتدائی لمحات میں فوری کارروائی کی، کسی شخص کےخلاف مجرمانہ جرم ثابت نہیں ہوا،نرسری میں خودکارد ھویں کا پتہ لگانے اور الارم کاموثرنظام نہیں تھا، 6جولائی کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ نے بھی خامیاں ظاہر کی تھیں تاہم سابقہ فائر سیفٹی وارننگز پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق گنجائش سے زیادہ نومولود زیرعلاج ،حفاظتی نظام کی ناکامی نہیں ،متعدد کمزور اقدامات کے باعث جاں بحق ہوئے،برقی تنصیب، ایمرجنسی راستے اور وارننگز پر مزید تحقیقات کی جائیں۔