اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جنگ تھمنے کے باوجود مہنگائی بلند،28اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 1.93 فیصد بڑھی، سالانہ بنیاد پر شرح 12.15فیصد پرجاپہنچی،28اشیائے ضروریہ مہنگی،8سستی ،15کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں ڈیزل،ایل پی جی،ٹماٹر،انڈے،بیف،مٹن،بریڈ ودیگر شامل ہیں۔
حساس قیمتوں کے اعشارئیے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.75فیصد اضافے کےساتھ 9.33فیصد رہی۔
جنگ تھمنے کے باوجود مہنگائی بلند،28اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے


















