ریلویز ڈی ایس مغلپورہ ڈویژن کی کرپٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی بجائے پر اسرار خاموشی

لاہور(قمر عباس نقوی )پاکستان ریلویز ڈی ایس مغلپورہ ڈویژن کی کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی، کیرج اینڈ ویگن شاپ ہیڈ ٹائم کیپر کی سربراہی میں جونیئرز کلرکس کی ٹیم کا فرسٹ اور سیکنڈ ہاف میں ڈیوٹی ٹائم سے لیٹ آنے کی مد میں ہزاروں روپے کی وصولی کی بنیاد پر حاضریاں لگوانے سمیت ورکس منیجر کیرج اور اسسٹنٹ دفاترز کے اخراجات ہیڈ ٹائم کیپر کی جانب سے ادائیگی کرنے کی بنیاد پر کارروائی نہ ہونے کا دعویٰ پر ڈی ایس کو ملازم کی تحریری شکایت جمع کروا دی گئی۔پاکستان ریلویز ڈی ایس مغلپورہ کی جانب سے کیرج اینڈ ویگن شاپ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سی سی 7111کیرج کے ہیڈ ٹائم کیپر غازی طاہر کے خلاف متعدد مرتبہ وزیر اعظم پوٹل سمیت اعلیٰ ریلویز انتظامیہ کو تحریری شکایات کے باوجود کیرج اینڈ ویگن شاپ میں تاحال تعینات ہے۔ سال 2021اور 2022میں وزیر اعظم پوٹل میں کی گئی شکایات میں سرکاری میٹریل کی چوری اور دفتری اوقات کار میں سرکاری ملازمین کوذاتی کام کی انجام دہی سمیت غیر اخلاقی اور غلیظ الفاظ کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ آمدنی سے ذائد اثاثہ جات جس میں لاہور اور اس کے باہر شہروں میں قیمتی پلاٹس اور جائیدادیں بنانے کا الزام بھی شامل ہے۔ اسکے علاوہ چند روز قبل سی سی 7120 میں کام کرنے والے ملازم کی جانب سے ڈی ایس مغلپورہ کو تحریری شکائت کی گئی جس میں الزامات عائد کئے گئے جس میں سی سی 7111کے ٹیم کیپر کی جانب سے بنائی گئی 9کلرکس کی ٹیم کے ذریعے فرسٹ اور سیکنڈ ہاف میں کام کرنے والے ملازمین جو کہ بروقت ڈیوٹی پر نہیں آتے ان کی حاضری لگانے کی مد میں لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیرج کا ہیڈ ٹائم کیپر کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے ورکس منیجر کیرج اور اسسٹنٹ سمیت ڈی پی او اور اے پی او کے دفاترز کے اخراجات دے رہا ہے اس کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔ ملازم نے شکایت میں ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپس سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی کی جا ئے، ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ افتخار حسین سے رابطہ پر موقف نہیں دیا گیا۔