نیویارک:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پاکستانی معاشی ترقی کی شرح میں کمی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ریجنل اکنامک آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں تقریباً0.6 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، کرنٹ اکاونٹ ،مالی خسارے پرمنفی اثرات پڑنے کا خدشہ ، کرنٹ اکاونٹ تقریباً 0.3 فیصد تک متاثرہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 7.2 ارب ڈالر کا پروگرام معاشی استحکام واصلاحات پرمرکوز ، تیل قیمتوں میں اضافے سے معیشت اور مہنگائی پرمزید دباو پڑے گا،تیل قیمتوں میں10فیصداضافہ معیشت کونقصان ، مہنگائی میں اضافہ کرسکتا ہے،خلیجی ممالک سے تیل و ترسیلات زر پر زیادہ انحصار سے پاکستان کیلئے خطرات ہیں، جنگ طویل ہونے کی صورت میں تجارت و ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔
مشرق وسطیٰ جنگ، پاکستانی معاشی ترقی کی شرح میں کمی ہوگی،آئی ایم ایف



















