نو بال پھر وائیڈ،ٹی 20ورلڈکپ میں کینیڈا کے میچ کی تحقیقات شروع

دبئی(مشرق نیوز)نو بال پھر وائیڈ،ٹی 20ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈاکا نیوزی لینڈکےخلاف میچ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے زیر تفتیش آگیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹ کینیڈا پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے،تحقیقات میں رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں کینیڈا کا ایک میچ بھی شامل ہے۔

جی ایم آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفگریو نے کہا اے سی یو پروگرام سے آگاہ ہیں ،لگنے والے الزامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔