اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 180 ارب سے زائد وصولی کی گئی۔
اعداد و شمار کے تحت رواں مالی سال جولائی سے لےکر رواں ماہ (اپریل)کے وسط تک مجموعی طور پر ایک ہزار 234 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں اکٹھے کیے گئے ،رواں مالی سال کے ابتدائی مہینے جولائی سے اپریل کے وسط تک درآمدی پٹرول،ڈیزل پر 598 ارب سے زائد ،خام تیل سے تیار کردہ مصنوعات پر جولائی سے مارچ کے دوران 635 ارب 19 کروڑ لیوی جمع کی گئی ۔
پٹرولیم لیوی کی مد میں صرف ڈیڑھ ماہ میں 180 ارب وصولی



















