جی سی یونیورسٹی میں گیم چینجر پراجیکٹ کے باکسنگ رنگ کا افتتاح


لاہور:(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی لاہور میں کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کامن ویلتھ فیڈریشن کو ملنے والے گیم چینجر پراجیکٹ کے باکسنگ رنگ کے افتتاح کےلئے تقریب سجائی گئی، پی او اے صدر عارف سعید مہمان خصوصی تھے، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر سمیت نیشنل اور انٹرنیشنل خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

عارف سعید نے کہا باکسنگ رنگ لگنے سے ہماری خواتین کھلاڑیوں کو ملکی سمیت بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا۔ رواں سال کامن ویلتھ گیمز ایشین گیمز کا بھی انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے والی ہماری باکسرز کو فائدہ ہوگا، خواتین باکسرز کو ایسی سہولیات کی شدت سے ضرورت تھی امید کہ اس سہولت سے وہ فائدہ اٹھائیں گی، اس موقع لاہور ویمن کالج برائے یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے خوش آمدید کہا، تقریب کے موقع پر خواتین باکسرز کے درمیان نمائشی مقابلے بھی کرائے گئے جبکہ آخر میں تقریب کے شرکا میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔