شاہین ڈھیر،پاکستان کو بنگلہ دیش کی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ شکست

میرپور (مشرق نیوز) شاہین ڈھیر،پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دےدی ،بنگلہ دیش کی اپنی سرزمین پر پاکستان کےخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی کامیابی ہے،میرپور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کےلئے 268رنز کاہدف دیا،قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم صرف 163رنز پر چلتی بنی،بنگلہ دیش نے اپنی سر زمین پر پہلی بار ٹیسٹ ہرا کر تاریخ رقم کرنے کےساتھ طویل فارمیٹ میں پاکستان کےخلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی ، بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شنتو پہلی اننگ میں سنچری اور دوسری اننگ میں نصف سنچری بنا کر پلیئر آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔