ماسکو (مشرق نیوز) روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے آبنائے ہرمز بحران کے باعث پاکستان نے روس سے تیل کی درآمدپر غورشروع کر دیا ،روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے کہاپاکستان روس کیساتھ رابطے میں ،گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کر رہے ہیں،اقتصادی تعاون کے مکینزم پرپیشرفت سے منصوبہ دونوں ممالک کاتاریخی معاہدہ بن جائےگا، آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہرکیا توانائی وسائل کی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پربھی تیل ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں،پاکستانی سفیر نے کہا پاکستان اپنی توانائی ضروریات کا صرف تقریباً 10 فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی توانائی خلیجی ممالک سے درآمد کی جاتی ہے، موجودہ بحران کے بعد پاکستان نے متبادل توانائی ذرائع تلاش کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
آبنائے ہرمز بحران: روس سے تیل، گیس کی درآمد پر غور شروع کر دیا، پاکستانی سفیر



















