جنگ ختم ہونے پر حالات بہتر ،مہنگائی کم ہوجائیگی،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے جنگ ختم ہونے پر حالات بہتر ،مہنگائی کم ہوجائیگی،اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے غریب عوا م کو تسلی دیتے ہوئے کہا حالات کے باعث جو بوجھ پڑ رہا ہے اسے کسی طریقے سے تو مینج کرنا ہے، اللہ نہ کرے جنگ لمبی ہو، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر بوجھ پڑا ، پٹرولیم مصنوعات پوری دنیا اور خطے میں مہنگی ہوگئیںجیسے ہی جنگ کا مستقل حل نکلے گا قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔