پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے،حمزہ شہباز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب ونا ئب صدر ن لیگ حمزہ شہباز نے کہاہے چین نے ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا۔

حمزہ شہبازسے چینی قونصل جنرل سن یان نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، دیرینہ تاریخی تعلقات اور اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہاچین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد و دیرینہ دوست ہے ، ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا،پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، تجارتی، ثقافتی و عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔