لاہور: (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے نئے و چھوٹے صوبوں کو وقت کی اہم ضرورت قراردےدیا۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چودھری ارشد علی ہنجرا نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں مزید چھوٹے صوبے بننے چاہئیں،فیصلہ عوام منتخب نمائندوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر نئے صوبوں کے قیام کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
چودھری ارشد علی ہنجرا نے کہابلوچستان میں نئے صوبے بننے سے ملکی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، چھوٹے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور بہتر بنانے ،عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد مل سکتی ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں معاملے پر سنجیدگی سے پیشرفت ہونی چاہیے۔
نئے و چھوٹے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں‘ پنجاب بار کونسل


















