لاہور: (اپنے رپورٹر سے)شدید گرمی و حبس میں بجلی کی 16گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کاجینا محال،کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا۔
ملک بھر میں رات کے اوقات میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے، حکام کے مطابق بجلی کی فراہمی میں بہتری کا انحصار آر ایل این جی کارگو کی بروقت آمد پر ہوگا۔
پاور ڈویژن نے کہا آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے پیداوار میں تقریباً 3600میگاواٹ کمی ہوئی، منگلا ہائیڈرو پاور منصوبے سے پیداوار بھی تقریبا 195میگاواٹ کم ہے،آر ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار بہتر ہونے کی توقع ہے۔
شدید گرمی و حبس میں بجلی کی 16گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ،عوام کاجینا محال


















