انکوائری کمیٹی رپورٹ پر عملدرآمد ترجیح ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان نے چارج سنبھال لیا اور کہا انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پر عملدرآمد ترجیح ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان نے کہا حکومت نے اعتماد کرتے ہوئے اہم ذمہ داری دی ، مشکل حالات میں چارج لیا، چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،مریضوں کی حفاظت اور آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونا یقینی بنائینگے۔