ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو 6 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ اداکارہ ہدایتکار ہنسل مہتاکی آنےوالی کرائم تھرلرسیریز ’بارابنکی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی،بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو نے ممبئی میں سیریزکی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے،جوچھ برس بعد انکا پہلا بڑا سکرین پروجیکٹ ہوگا۔
سیریز’بارابنکی‘ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آلوک لال کی کتاب ’دی بارابنکی نارکوز، بسٹنگ انڈیاز موسٹ نوٹوریئس ڈرگ کارٹل‘ پر مبنی ہے۔ سیریز کی کہانی اترپردیش میں افیون کے ایک طاقتور منشیات فروش گروہ کے خلاف کئے گئے حقیقی آپریشن کے گرد گھومتی ہے،جس کا مقصد منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ تھا۔
معروف بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی 6 سال بعد بڑی سکرین پر واپسی

















