بجلی کی ترسیلی ضروریات پوری کرنے کیلئے 47 ارب ڈالر کاتوسیعی منصوبہ منظور


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نیپرا نے 2035 تک ملک کی بجلی پیداوار اور ترسیلی ضروریات پوری کرنے کےلئے 47 ارب ڈالر کے توسیعی منصوبے کی منظوری دےدی۔

انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کی جانب سے پیش کیے گئے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 35-2025 کی منظوری دی گئی، نیپرا نے 90 کروڑ ڈالر کی بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) سرمایہ کاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

نیپرا نے انکشاف کیا پاکستان میں اب تک کی سب سے سستی قابل تجدید بجلی کو ایک سال سے زائد عرصے تک قومی منصوبہ بندی میں شامل ہی نہیں کیا گیا حالانکہ ریگولیٹر کی جانب سے متعدد بار انتباہ کیا گیا تھا،منصوبے کے مطابق ملک میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 2025 میں 26 ہزار 950 میگاواٹ سے بڑھ کر 2035 میں 35 ہزار 521 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، طلب کو پورا کرنے کےلئے مجموعی طور پر 26 ہزار 45 میگاواٹ نئی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت درکار ہوگی، 17 ہزار 485 میگاواٹ پہلے سے مختص منصوبے اور 8 ہزار 560 میگاواٹ نئی بہتر انداز میں تجویز کردہ صلاحیت شامل ہے۔