اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزارت غذائی تحفظ نے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دےدی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام صوبوں، کسانوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی،دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دےدی گئی۔
رانا تنویر نے کہا شوگر مل مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں، کسانوں کے مفادات کا تحفظ ترجیح ہے،چینی برآمد کا فیصلہ ملکی ضروریات ،دستیاب ذخائر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔
وزارت غذائی تحفظ نے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دےدی

















