پٹرول سکیم ،انتظامیہ ،پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کیاجائے،شہبارشریف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول سکیم پرانتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہامتعلقہ حکام متحرک رہیں،عوام کےلئے سبسڈی کے آسان حصول کےلئے انتظامیہ، رضاکاروں ،پمپ کے عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کیاجائے،سہولت ڈیسک پر موجود افراد سکیم کے مستحق شہریوں کی رہنمائی کریں،عوام کو رجسٹریشن و دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز ہسپتال کی بہتری کے لائحہ عمل پراجلاس ہوا، پمز کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے ہسپتال کے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی انکوائری رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پر عملدرآمد آئندہ 3 ماہ میں یقینی ،پمز کی بہتری اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے،فائر سیفٹی نظام کیلئے پی کے ایل آئی سے معاونت ، ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں موجود تجاویز پر غور کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کی مالی معاونت ،عالمی منڈیوں تک رسائی کےلئے جامع حکمت عملی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاسمیڈا کے ادارہ جاتی مقاصد میں ملک کے تمام علاقوں میں کاروبار کی ترغیب کےساتھ مساوی سہولیات ،یکساں فنی معاونت کی فراہمی سرفہرست ہونی چاہیے،چھوٹے ،درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کےلئے سمیڈا کے جاری پروگرام کو مزید وسعت ،مقامی کاروباری افراد کی قومی ،عالمی سطح پر تجارتی منڈیوں تک رسائی کےلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔