کابل:(مشرق نیوز)افغان طالبان نے کہا ہے پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ،توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میںترجمان طالبان ذبیح مجاہد نے کہا افغانستان پاکستان سے بات چیت ،تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، تنازعات حل کرانے کےلئے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعودی عرب سے توقعات ہیں دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے۔
ذبیح مجاہد نے کہاافغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب ،مقدس مساجد کےلئے بہت محبت ،احترام ہے، امید ہے سعودی حکام ثالثی کوششیں موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔
پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ، امید ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرےگا، افغان طالبان

















