لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 27ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ،والدین بچوں کو دور رکھیں،کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے،لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کےلئے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا،ہر سٹیج کے کینسر مریضوں کا مفت علاج ہوگا، لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی،مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ،نواز شریف کینسر ہسپتال پاکستان کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے،پی کے ایل آئی کی طرح نواز شریف کینسر ہسپتال بھی دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا،مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں، ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ در بدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے۔
27ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ،والدین بچوں کو دور رکھیں،عظمیٰ بخاری

















