سعودی عرب کی حمایت پر امریکہ بھی نشانے پر ہوگا، حوثیوں کی دھمکی

صنعا :(مشرق نیوز)سعودی عرب کی حمایت پر امریکہ بھی نشانے پر ہوگا، حوثیوں نے دھمکی دےدی۔

حوثی فوجی مشیر عابد الثور نے خبردار کیا امریکہ نے سعودی عرب کی حمایت میں یمن کی جنگ میں فوجی مداخلت کی یا آبنائے باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تو خطے میں امریکی مفادات ،تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا،واشنگٹن سعودی عرب کی حمایت میں فضائی حملے یا فضائی معاونت فراہم کرتا ہے تو حوثی خطے میں موجود تمام امریکی مفادات کو اہداف تصور کریں گے۔