علیمہ خان کیخلاف احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ موخر

راولپنڈی،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)عدالت نے علیمہ خان کےخلاف26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ موخر کر دیا،فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک موخر کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ،ڈرائیور کی نظر بندی کےخلاف درخواست پر سماعت کے دوران محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔