اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیصلہ سازی میں نظرانداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان ،پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے ، راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی نے لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا ،کوئی کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی نہ خاطرخواہ تیاری کی گئی،پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا ایجنڈا صرف بانی کی رہائی تک محدودرکھا،پی ٹی آئی قیادت فیصلہ سازی میں اعتماد میں لے۔
فیصلہ سازی میں نظر انداز کرنے پر متحدہ اپوزیشن میں اختلافات



















