راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ ،61 ملزم گرفتار

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ،61 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔

حکام کے مطابق این سی سی آئی اے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون میں غیر قانونی کال سینٹر قائم ،بیرون ملک شہریوں کو غیر قانونی قرضوں کی وصولی کے نام پر ڈرا دھمکا کر ہراساں کیا جا رہا ہے،فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دےکر چھاپہ مار کر 61 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، قبضے سے 71 موبائل فونز ،155 لیپ ٹاپس برآمد کر لیے گئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جعلی ریکوری ایجنٹس بن کر غیر ملکی شہریوں کو دھمکیاں دے کر رقوم بٹورتے تھے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا غیر قانونی کال سینٹرز ملکی ساکھ ،عوام کے اعتماد کےلئے بڑا خطرہ ہیں، غیر قانونی کال سینٹرز ،سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کےخلاف بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔