سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

پشاور، چاغی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا۔دوسری جانب بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ای ن40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، فورسز کی بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔