xلاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ”ستھرا پنجاب“ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی مریم نواز نے صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات،قصور،فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے۔ناقص کارکردگی پر”ستھرا پنجاب“سے ہٹائے جانے والے ایم ڈی کو دیگرپوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز نے مختلف شہروں میں صفائی کے بارے میں شکایات پر اظہار برہمی کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔”ستھر ا پنجاب“کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر(ایف ایم او)کی ٹریکنک کے لئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی کی ڈپٹی کمشنرز کوایف ایم اوز کی نگرانی کے لئے روزانہ مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ انہوںنے ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز کی نگرانی کے لئے باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن بنانے کی ہدایت کی۔اینٹی لٹرنگ کمپین کے تحت سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کر دئیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن مہم میں بہتری کے لئے 15دن کا ہدف دے دیا۔پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم کو پوری طرح فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ”ستھرا پنجاب“ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں ”ستھراپنجاب“ سے متعلق وزیراعلی مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے۔تمام ڈویڑن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،77137 انسپکشن، 9353وارننگ جاری کی جبکہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے گندگی کی وجہ سے 19چالان جاری کر دئیے۔لاہور میں بھی اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،53186 انسپکشن کی گئیں۔سیف سٹی کیمروں سے 2156 ڈیجیٹل چالان جاری کر دئیے گئے۔پنجاب بھر میں 37852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے بن (Bin) لگا دئیے گئے۔پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کے متعلق676551شکایات موصول، 99پرسنٹ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکول وین سیفٹی کے بارے میں واضح احکامات کے باوجود عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے بہتر ین علاج معالجے کی سہولت اورکمشنر راولپنڈی کو زخمی بچوں کے علاج کی خود نگرانی کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے۔ یومِ قلب پر دل کے امراض سے بچاو¿ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دل کے امراض سے بچاو¿ کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے، طرزِ زندگی میں صحت مندتبدیلی ضروری ہے۔ انہوںنے پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹرزکے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔پنجاب کے6اضلاع میں کیتھ لیب ز میں امراض دل میں مبتلا 7294مریضوں کے کامیاب پروسیجر کئے گئے ہیں۔ جہلم، جھنگ، وہاڑی، قصور، میانوالی،بہاولنگر کی کیتھ لیب میں 4448مریضوں کی انجیو گرافی، 2763افراد کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ انہوں نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کیتھ لیب میں دو مریضوں کو کامیابی سے عارضی پیس میکر لگائے گئے۔8 اضلاع میں نومبر، 7 اضلاع میں فروری تک کیتھ لیب بنیں گی۔
مریم نواز کا صفائی کی شکایات پر اظہار برہمی، قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی برطرف



















