لیہ (مشرق نیوز) پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ کی اے آئی سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی فلم نے مبینہ طور پر یوٹیوب پر 50 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلئے ہیں جبکہ انکے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
فلم سے زاہد اقبال کی 5 کروڑ روپے آمدنی کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا رجحان پاکستانی نوجوان تخلیق کاروں کیلئے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، کروڑوں کمالئے


















