واشنگٹن: (بیورورپورٹ )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران پر حملہ یا معاہدہ،فیصلہ جلد،جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاحملہ یا معاہدہ ،ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا ہو گا ،جنگ میں 18امریکی فوجی ہلاک ،ایران کی معیشت تباہ ،مہنگائی 300فیصد سے زیادہ ہے،ایرانی بحریہ، فضائیہ ، طیارہ شکن نظام ختم،امریکہ کو آبنائے ہرمز پر تقریبا مکمل کنٹرول حاصل ہے، 3روز کے دوران ریکارڈ مقدار میں تیل گزرا۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوجی رہنماوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی افواج نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت ، فوجی صنعتی صلاحیت کو تباہ کر دیا ،ایران کی روایتی دفاعی ڈھال مفلوج ،یقینی بنا رہے ہیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،محکمہ دفاع نے فوج میں موجود تقریباً 10 فیصد جنرلز ،ایڈمرلز کو برطرف کیا ۔
ایران پر حملہ یا معاہدہ،فیصلہ جلد،جنگ جیتنے کے قریب ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ



















