عمران کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھ چکا،غیر ملکی ڈاکٹر سے مشورہ کیا گیا،فیصل چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کے سابق ترجمان ووکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دی عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھ چکا ،ملاقات کرائی جائے اور ساتھ ہی غیرملکی ڈاکٹر سے مشورے کا بھی دعویٰ کردیا۔

درخواست میں انکشاف کیا گیابانی پی ٹی آئی کی صحت پر معلومات حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے بھی ملیں،رانا ثنا ،نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی سمیت حکومتی کمیٹی کے اراکین نے معلومات کی تصدیق کردی ، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھنے اورغیر ملکی ڈاکٹر سے مشورہ کیے جانے کی اطلاعات ملیں،معلومات انتہائی سنگین ،نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،بانی پی ٹی آئی کی صحت، سلامتی اور خیریت جاننے کےلئے فوری ملاقات ضروری ہے۔