کوئی بھی نئی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے گی،تہران


تہران :(مشرق نیوز) ایران نے کہاہے امریکہ کے پاس ذرا سی بھی عقل و دانش ہے تو دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکہ کےساتھ جنگ بندی کےلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل طور پر بند ہونا ضروری ہے، پاکستان ،قطر کی ثالثی میں امریکہ کےساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں معاملہ اٹھایا گیا، خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات جاری ہوں تو پورے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

عباس عراقچی نے کہاایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے،ایران کےخلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا،ایرانی قوم امریکہ سے مرعوب ہوگی نہ ہی فوجی دھمکیوں یا دباو کے سامنے جھکے گی جب تک امریکہ رویہ تبدیل نہیں کرتادعووں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محبی نے کہاامریکہ ،اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے اثرات ایران سے آگے پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں اور نتیجے میں دیگر علاقائی ممالک کا مستقبل بھی متاثر ہو سکتا ہے،ایرانی عوام محاذ آرائی کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے قومی اتحاد برقرار رکھیں اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ ذمہ داری سے کریں، ایران جنگ میں مکمل فتح حاصل کر کے عالمی طاقت بن کر ابھرے گا۔

ایران کے سینئر قانون ساز نے خبردار کیا ایران کے خلاف کسی بھی غلط اندازے یا جارحانہ اقدام کے نتیجے میں اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناقابل رہائش بنایا جا سکتا ہے۔