لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حارث روف نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔
حارث روف کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔حارث روف نے وائیڈ کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے آل راونڈر ول جیکس سے بحث کرنے لگے تھے۔
دوسری جانب سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ ٹیم پر بھی 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ وقت میں 3 اوورز پیچھے تھی۔
سہ ملکی سیریز، حارث روف اور انگلش ٹیم پر جرمانہ
















