واشنگٹن،پنسلوانیا،ٹیکساس:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی مڈٹر م انتخابات میں نئی تاریخ رقم،متعدد پاکستانی امریکن ،مسلم امیدوار وں نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔
رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی سے پاکستانی امریکن و ڈیموکریٹ مریم صبیح سینٹ ڈسٹرکٹ 2،سعود انور کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینٹ ڈسٹرکٹ 3 ،ٹیکساس میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے دوبارہ رکن منتخب ہوگئے۔
پاکستانی امریکن سلیمان لالانی ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 ،جارجیا ڈسٹرکٹ 105 میں پاکستانی امریکن فاروق مغل فاتح رہے،الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار امریکی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔
الہان عمر نے امیگریشن فراڈ تحقیقات ،سیاسی مخالفت کے باوجود مینیسوٹا کے انتخابی حلقے سے مسلسل پانچویں بار کامیابی سمیٹی،نیوجرسی سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم حماوی پہلی بار رکن کانگریس بنے،مشی گن رشیدہ طلیب، انڈیانا میں آندرے کارسن نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے،کیلیفورنیا عائشہ وہاب ،لطیفہ سائمن نے کامیابی سمیٹی ،عبدل السید پہلی بار مسلمان سینیٹر منتخب ہوگئے،ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔
جیت کے بعد کارکنوں سے خطاب میں عبدل السید نے کہا مجھے اپنی خدمت کیلئے واشنگٹن بھیجنے پر آپ سب کا شکریہ، ریپبلکنز نے سب سے پہلے میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی، میرے نام اور مذہب کو ایشو بنانا ریپبلکنز کے کوئی کام نہ آیا،ثابت کیا پیسے اور سچائی کی جنگ میں فتح سچائی کی ہوتی ہے،میری کامیابی ہر امریکی کیلئے امید کی کرن ہے۔
امریکی انتخابات میں نئی تاریخ رقم،متعدد پاکستانی امریکن ،مسلم امیدوار بھی فاتح
















