ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے،امریکہ


واشنگٹن :(بیورورپورٹ) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہاہے ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا 10،15سال تو دور کی بات ایران جنگ کو 2سال بھی جاری نہیں رہنے دیں گے، تنازع ختم کرنے کیلئے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔

اسرائیل کا نام لیے بغیر جے ڈی وینس نے کہا بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں ایران کے خلاف جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری رہے لیکن امریکہ ایران تنازع کو کبھی نہ ختم ہونیوالی جنگ نہیں بننے دیں گے،صدر ٹرمپ کے پاس ایران پر فوجی ،سفارتی دباو بڑھانے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔