ٹرمپ نے ایران کےخلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دےدیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےخلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے امریکہ کو کچھ بڑا کرنا ہوگا اور ممکنہ کارروائی میں ایران کو شدید ضرب لگائی جاسکتی ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہاامریکہ کو بڑی کارروائی کرنا ہوگی ،سخت حملہ بھی شامل ہوسکتا ہے،ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا،پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے انتخابی نتائج پر اثر ڈالا اور ووٹرز کو ایندھن کےلئے زیادہ رقم خرچ کرنا پسند نہیں آیا۔