اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت اکثریت کھو بیٹھی


تل ابیب :(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت اکثریت کھو بیٹھی، اسرائیلی انتخابی کمیشن نے الیکشن کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی۔

کمیشن کے مطابق انتخابی نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی یا نتائج کی شفافیت متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے الزام عائد کیا نیتن یاہو نے درست ووٹوں کو مشکوک قرار دے کر اقتدار بچانے کی کوشش کی، نیتن یاہو نے جمہوریت کےخلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کا حکومتی اتحاد 53 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا،گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں ملیں، عرب جماعتوں نے 19 نشستیں حاصل کیں۔