اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنجاب کے 2حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج ،رینجرز تعینات کرنے کی منظوری ،وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 77 گوجرانوالہ ون ،پی پی 203 ساہیوال 6 میں 8 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، دونوں حلقوں میں پاک فوج ،رینجرز کے جوان 7 سے 9 نومبر تک تعینات رہیں گے،پنجاب رینجرز کو دوسرے درجے کی رسپانس فورس ،پاک فوج کو تیسرے درجے کی رسپانس فورس کے طور پر دستیاب رکھنے کی منظوری دی گئی ، دونوں فورسز صرف سٹینڈ بائی اور فوری ردعمل فورس کے طور پر تعینات ہوں گی،وزارت داخلہ کے مطابق تعیناتی کا مقصد ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنانا ہے، پاک فوج،رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی درخواست پر منظور کی گئی۔
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج ،رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
















