انقرہ:(مشرق نیوز )ترک پارلیمنٹ نے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی،600رکنی ترک پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق 279،مخالفت میں119ووٹ آئے،مجموعی طور پر 398اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے ،مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں،حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا معاہدے کا مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے،ترک پارلیمنٹ کی توثیق کے بعد معاہدے پر عملدرآمد کےلئے متعلقہ قانونی ،انتظامی مراحل اہم ہوں گے،پیشرفت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو باضابطہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
دریں اثنا سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے کہاسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تعلقات کی گہرائی ،موجودہ جیو پولیٹیکل ماحول میں مشترکہ مفادات ،سٹریٹجک رجحانات کی نزدیکی کی عکاسی کرتا ،بحرانوں کا مقابلہ کرنے میں دونوں ملکوں کی قیادت کی حکمت کو مجسم کرنے والا اہم قدم ہے،عرب ٹی وی کے مطابق بات شہزادہ عبد العزیز بن سعود اور ترک ہم منصب مصطفی چفتچی کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی، دونوں شخصیات نے رسمی مذاکراتی نشست میں سکیورٹی امور ،علاقائی چیلنجوں کا جائزہ لیا ۔
ترک پارلیمنٹ نے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی















