ایبٹ آباد:( ) ایبٹ آباد ، دریا خان میں ٹریفک حادثات ، 12 افراد جاں بحق ، 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر بس ، ڈمپر میں تصادم کے باعث 8 افراد جاں بحق
،29 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کا تعلق گلگت سے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
دریا خان کے علاقے ہیتو خسور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے، نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایبٹ آباد ، دریا خان میں ٹریفک حادثات ، 12 افراد جاں بحق ، 30 سے زائد زخمی
















