واشنگٹن:(بیورورپورٹ)مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن جماعت کی شکست کے بعد امریکی صدر نے ”ویٹو“ کے لفظ سے آراستہ سرخ کیپ اوول آفس کی میز پر سجادی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم انتخابات ہارنے کے بعد صدر ٹرمپ کی اوول آفس میں پہلی مصروفیت تھی ،ٹرمپ نے کابینہ روم کو قومی یادگار قرار دینے کے حکم نامے پر دستخط کیے،میز پر ویٹو لکھی کیپ موجود تھی، امریکی آئین کے تحت صدر کانگریس کی طرف سے آئے کسی بھی بل کو ویٹو پاور کے تحت مسترد کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے ”ویٹو“ لفظ کی سرخ کیپ اوول آفس کی میز پر سجادی
















