بنوں ،جنوبی وزیرستان،4دہشتگرد ہلاک،بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید


بنوں،وانا:(مشرق نیوز )بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے ،پائیدار امن کے قیام کےلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیر ستان میں بم دھماکے سے پولیس بم ڈسپوزل اہلکار شہید ہو گیا،پولیس بم ڈسپوزل کا اہلکار عبدالجبار سراروغہ میں روڈ کلیئرنس کے دوران بارودی مواد کانشانہ بنا۔