خاتون صحافی و اینکر پرسن ربیعہ احسن گھر میں قتل،شوہر گرفتار


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خاتون صحافی و اینکر پرسن ربیعہ احسن گھر میں قتل،پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ربیعہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ، اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے گولی لگی ،قتل کی تفتیش شروع کرکے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونےوالا اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا،قاتل شوہر احسن نے پولیس کو ابتدائی دیتے ہوئے کہا، اتفاقیہ گولی چلی، میاں بیوی میں کوئی ناچاقی نہیں تھی