راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی 3جامعات کا دورہ،طلبہ و فیکلٹی ممبران کےساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، نشستوں کے دوران طلبہ ،فیکلٹی ممبران نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامع جوابات دئیے۔
افغانستان سمیت خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال، امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں ، براہ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی 3جامعات میں خصوصی نشستیں

















