مالیاتی اداروں ،اہم انفراسٹرکچر پر اے آئی اے کے ذریعے سائبرحملوں کاخطرہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مالیاتی اداروں ،اہم انفراسٹرکچر پر اے آئی اے کے ذریعے سائبرحملوں کاخطرہ بڑھ گیا۔

نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا بینکوں کے کور بینکنگ سسٹمز، ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز سمیت تیل و گیس تنصیبات، واٹر یوٹیلیٹیز ،بجلی کے نیٹ ورکس، بجلی کی پیداوار ،تقسیم، مینوفیکچرنگ ، ٹرانسپورٹ کے نظام بھی نشانے پر ہیں، ظاہرکردہ اکاونٹ بیلنس میں رد وبدل سے صارفین میں خوف وہراس پھیل سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیااے آئی اے خودکاربوٹس، بوٹ نیٹس ،ایجنٹک ٹولز سے حملوں کی رفتار ،پیچیدگی بڑھ رہی ہے، بینکوں کے اے پی آئیز، ادائیگی کے نظام اور صارفین کی ایپلی کیشنز پر حملوں کا خدشہ ہے۔